یوکرائن کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کا استعفیٰ قبول کرلیا

جمعہ 15 اپریل 2016 13:07

کیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) یوکرائن کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم آر سینی یاتیسنائیوک کا استعفی قبول کرتے ہوئے پارلیمانی سپیکر ولودیمائر گروئسمان کو نیا حکومتی سربراہ مقرر کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی پارلیمنٹ کی ویب سائیٹ پر چسپاں کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی منظوری 257 ووٹوں سے دی گئی ہے یاتسینائیوک 2014ء میں اقتدار میں آئے تھے جنہوں نے دو ماہ قبل اپنے خلاف عام اعتماد کے ووٹ کے بعد اتوار کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا