ایران کسی ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دیگا،مہدی ہنر دوست

جمعہ 15 اپریل 2016 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین میڈیا کے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران کسی ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دے گا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کو اپنا قریبی دوست اور ہمسائیہ ملک مانتا ہے اس بات کا اظہار دونوں کی جانب سے ملاقات کے دوران کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے فروغ کا خواہاں ہے پاکستان ایران کے ساتھ سرحدی انتظامی امور پر بھی مزید تعاون کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہمارا مشترکہ دشمن ہے خطے میں پائیدار امن کیلئے دونوں ممالک کو مل کر دہشتگردی کو ناکام بنانا ہے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے ہم پاکستان کی سکیورٹی کو اپنی سکیورٹی تصور کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :