سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے،پی سی بی کے اعلی حکام نے وسیم اکرم اوررمیز راجہ کو موڈی سے مذاکرات کرنے کا گرین سگنل دے دیا

جمعرات 14 اپریل 2016 09:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ پی سی بی کے اعلی حکام نے کوچ فائنڈنگ کمیٹی کے اراکین وسیم اکرم اوررمیز راجہ کو ٹام موڈی سے مذاکرات کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے جو ان دنوں آئی پی ایل کے لیے بھارت میں موجود ہیں،ذرائع کے مطابق ٹام موڈی انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا معاہدہ مکمل کرنے کے خواہاں ہیں،وہ 2005ء سے 2007ء تک سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ رہے تھے اور 2007ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم رنرز اپ رہی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کومتنازع بیانات اور ہائی پروفائل شخصیت ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کی کوچنگ سپرد کیے جانے کے امکانات انتہائی کمی ہیں۔