بیرون ملک اثاثے اور آف شور کمپنیاں ہیں ”الحمداللہ“ حسین نواز،شریف خاندان پر دباؤ ہے اور نہ ہی دھڑے بندی”الحمداللہ “ مریم نواز،شریف خاندان کا ” الحمداللہ “ سوشل میڈیا کا موضوع بن گیا

جمعرات 14 اپریل 2016 09:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے ذریعے حکمران شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد شریف خاندان کا ” الحمداللہ “ سوشل میڈیا کا موضوع بن گیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے بیرون ملک اثاثے اور آف شور کمپنیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

”الحمداللہ“ گزشتہ روز وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شریف خاندان کسی قسم کے دباؤ میں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی دھڑے بندی ہے ۔

”الحمداللہ “ جبکہ دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے تو آف شور کمپنیوں کے معاملے پر اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی حمایت میں کوئی لفظ نہیں بولا ۔ تاہم انکی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹ میں اپنے جیٹھ وزیر اعظم پاکستان اور ان کے بیٹوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا تمام سرمایہ پاکستان لائیں اور سادہ زندگی بسر کریں جس پر ماشاء اللہ ہی کہا جا سکتا ہے ۔