فیصل آباد،ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے4 افراد سمیت 25افراد جاں بحق ،25 زخمی،حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا،بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے،وزیراعلی کا افسوس کا اظہار

جمعرات 14 اپریل 2016 09:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء)جھنگ روڈ پر رات گئے بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم‘ ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پچیس افراد جاں بحق‘ درجنوں شدید زخمی ہو گئے‘ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے المناک حادثہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلا ن کیا‘ خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات دو بجے ٹھیکری والا جھنگ روڈ پر فیصل آباد سے لیہ جانے والی مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں پچیس افراد جاں بحق جبکہ درجنوں شدید زخمی ہو گئے‘ جاں بحق افراد میں سے 20 کی شناخت ہوگئی ہے ، مرنے والوں میں دو سگے بھائی‘ماں بیٹی‘ ماں اور دو بیٹے اور ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں، جائے حادثہ پر انسانی اعضا بکھرے نظر آئے اور ہر طرف قیامت صغریٰ کا منظر دکھائی دے رہا تھا‘ ‘حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا جبکہ مرنے والوں میں تیرہ آدمیوں کی شناخت ہو گئی ہے جن میں عبد الرحمن ولد صابر علی‘ احمد رضا ولد صابر علی‘ شیراز ولد یعقوب‘ عاشر حمید ولد عبد الحمید‘ شہادت علی ولد غلام علی‘ اسود ولد غلام علی‘ آسیر زوجہ غلام علی‘ کاشف علی ولد شوکت علی‘ ندیم‘ سلیم‘ سجاول ولد سجاد‘ منظوراں بی بی زوجہ عابد حسین‘ صائمہ دختر مجاہد حسین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ابھی تک جن افراد کی شناخت ہو ئی ہے ان میں خادم حسین ولد فضل‘ آصف ولد انور‘ خادم حسین ولد جمیل‘ محمد بوٹا ولد اللہ رکھا‘ زبیر ولد عبد الحمید‘ محمد زاہد ولد ظفر‘ منظور حسین ولد محمد بخش‘ آمنہ زوجہ ناصر‘ راشد محمود ولد عبد الغفور اور محمد ناصر ولد رسید شامل ہیں‘ کئی زخمیوں کے ہوش میں نہ ہونے کے باعث ابھی تک ان کی شناخت نہ ہو سکی ہے‘ ریسکیو 1122کی چودہ گاڑیوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا‘ جماعتہ الدعوة کے جوانوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور مرنے والوں کے لئے تا بوت فراہم کئے‘ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی زیادہ تر تعداد کا تعلق لیہ اور فتح پور کے علاقہ سے بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ابھی تک مرنے والے کئی افراد کی شناخت نہ ہو سکی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے المناک حادثہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اورزخمی کے لئے فوری مالی امداد کا اعلا ن کیا اورزخمیوں کی دیکھ بال اور خصوصی علاج کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :