امریکی موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے سیٹوں کی خرابی کے باعث 2700 سے زائد کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھا لیں

جمعرات 14 اپریل 2016 10:26

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) امریکی موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے سیٹوں کی خرابی کے باعث 2700 سے زائد کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھا لیں۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا موٹرز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ایکس سپورٹ یوٹیلیٹی کی کاروں کی سیٹوں میں خرابی کے باعث 2700 سے زائد کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 26 مارچ سے قبل خریدی جانے والی گاڑیوں پر ہوگا۔ تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ اس مسئلے کا پتا یورپ کو ڈیلیوری سے قبل چل گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی خرابی کو دور کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔