شام میں ایرانی کمانڈوز کی مشاورت سے 200 باغی ہلاک ، ایران

جمعرات 14 اپریل 2016 10:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) ایرانی فوج کے کمانڈو جنرل احمد رضاپوردستان نے کہا ہے کہ ایران کی مشاورت سے شام میں دو شدت پسندوں کی ہلاکتوں میں معاونت ملی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل احمد رضا نے کہا کہ فوج کی 65 ویں بریگیڈ سے کمانڈوز نے شام میں باغیوں کے خلاف لڑائی میں سیکورٹی فورسز کو مشاورت دینے کے متن میں حصہ لیا اور اس مشاورت کے نتیجے میں حلب اور دیگر علاقوں میں النصر فرنٹ اور دیگر تکفیری باغیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کئے اور 200 سے زائد باغی ہلاک ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :