پاکستان کپ 2016 کے لیے پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ، کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہ ہوسکے، سپاٹ فکسنگ کا شکار ہونے والے محمد عامر ، سلمان بٹ بھی شامل ،پاکستان کپ کا آغاز 19 اپرہل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا ،وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی،مصباح الحق وفاق کی قیادت کریں گے جبکہ یونس خان کو خیبر پختونخوا، شعیب ملک کو پنجاب، اظہر علی کو بلوچستان اور سرفراز احمد کو سندھ کی ٹیموں کی کپتانی سونپی گئی

بدھ 13 اپریل 2016 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ 2016 کے لیے پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا جہاں سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔پاکستان کپ کا آغاز 19 اپرہل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق وفاق کی قیادت کریں گے جبکہ یونس خان کو خیبر پختونخوا، شعیب ملک کو پنجاب، اظہر علی کو بلوچستان اور سرفراز احمد کو سندھ کی ٹیموں کی کپتانی سونپی گئی ہے۔اسلام آباد میں ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کپتانوں اور کوچز کی موجودگی میں مکمل ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر کیا گیا جہاں کپتان اور کوچ کی مشاورت سے 15 رکنی اسکواڈ مکمل کیا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے ہیں جبکہ محمد حفیظ انجری کا شکار ہیں۔ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کی قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد آصف کو کسی ٹیم میں منتخب نہیں کیا جا سکا۔

اسلام آباد کی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، کامران اکمل، شرجیل خان، عمران خالد، محمد سمیع، ناصر جمشید، آصف ذاکر، محمد عرفان، افتخار احمد، حسن علی، ظفر گوہر، حماد اعظم، سرمد بھٹی، محمد عباس، ارسل شیخ جبکہ سندھ میں سرفراز احمد (کپتان)، محمد عامر، سہیل خان، عماد وسیم، صہیب مقصود، خرم منظور، فواد عالم، سمیع اسلم، خالد لطیف، انور علی، بلال آصف، رومان رئیس، محمد وقاص، سعد علی، حسن خان۔

بلوچستان کی ٹیم اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، محمد نواز، جنید خان، عمر اکمل، اسامہ میر، شاہد یوسف، سعید اجمل، بلاول بھٹی، سہیل تنویر، عمر گل، رمیض راجا (جونیئر)، محمد حسن، اویس ضیا، عمران خان شامل ہیں جبکہ پنجاب میں شعیب ملک (کپتان)، محمد رضوان، سلمان بٹ، اسد شفیق، ذوالفقار بابر، شان مسعود، عامر یامین، سعد نسیم، احسان عادل، آصف علی، اکبر رحمٰن، عماد بٹ، عدنان غوث، کاشف بھٹی، سیف بدر اور خیبر پختونخوایونس خان (کپتان)، محمد اصغر، فخر زمان، یاسر شاہ، فہیم اشرف، رمیض عزیز، راحت علی، عزیزاللہ، نوید یاسین، بسم اللہ خان، ذوہیب خان، مصدق احمد، صدیف مہدی، آیت اللہ شامل ہیں