صدر بنی تو چین کی سٹیل مصنوعات کے پیدواری اضافے کے خلاف سخت اقدامات اٹھاؤں گی ، ہیلری کلنٹن

بدھ 13 اپریل 2016 10:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے چین کی جانب سے اپنی سٹیل پیداواری صلاحیت کو ضرورت سے زیادہ بڑھانے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہو گئیں تو بیجنگ کی ایسی کوششوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی اور کمیونسٹ ملک کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ چین کی امریکی مزدورں کے زور بازو پر اپنے بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل حل کرنے کی کوششوں کو ہر گز برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی سٹیل پیداواری صلاحیت میں ضرورت سے زائد اور اہم اضافے کا اعلان کیا ہے مطلب یہ ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک میں ان کی حکومتوں اور مزدوروں کے خرچے پر گلوبل منڈیوں میں اپنی مصنوعی سستی سٹیل مصنوعات کا دائرہ مزید وسیع کرے گا انہوں نے کہا کہ صدر بننے پر میں اپنے منلک میں چین کی ان سستی مصنوعات کی ڈمپتگ کر دوں گی انہوں نے کہا کہ وہ چین کو نام نہاد معاشی طاقت کا ٹیگ نہیں لگانے دیں گی جو کہ ہمیں کمزور کرنے کے درپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :