ترکی ، فوجی چوکی کے نزدیک خودکش کار بم دھماکہ ، ایک فوجی ہلاک ، 47 افراد زخمی

بدھ 13 اپریل 2016 10:18

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) ترکی میں خودکش کار بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 47 افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیاپاکیر کے ضلع ہانائی میں کرد باغیوں نے ایک فوجی چوکی کے نزدیک خودکش کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 47 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔