شام میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، دو پائلٹ ہلاک ،روس

بدھ 13 اپریل 2016 10:17

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) روس نے کہا ہے کہ شام میں اس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ایم آئی 28 ہیلی کاپٹر شام میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر صوبہ حمص میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم کسی نے مار گرایا نہیں ہے

متعلقہ عنوان :