اہلکارغیر ملکی کرنسی کی مارکیٹوں میں ہونیوالے تیز اضافے کو روکنے کے لئے مداخلت کرسکتے ہیں، جاپان

بدھ 13 اپریل 2016 10:07

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء )جاپان کے وزیرخارجہ کا یہ کہنا کہ اہلکارغیر ملکی کرنسی کی مارکیٹوں میں ہونیوالے تیز اضافے کو روکنے کے لئے مداخلت کرسکتے ہیں ، کے بعد ین کی قدر کم ہونے کے نتیجے میں ٹوکیو حصص میں منگل کو اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاکس ایکسچینج نکی225انڈیکس 1.13فیصد یا 177.66 پوائنٹس کے اضافے سے 15928.79 پربند ہوا ، تمام پہلے سیکشن حصص کا وسیع تر ٹاپکس انڈیکس 1.53 فیصد یا 19.56 پوائنٹس کے اضافے سے 1299.35ہو گیا۔