الطاف حسین کا”را“سے معاہدہ ہے اگرغلط ہوں تومجھے عدالت لے جائیں ،شہریارخان نیازی،الطاف حسین نے برطانوی سفارتکارسے ملاقات میں اعتراف کیاکہ ”را“سے تعلق ہے اس میٹنگ کی ریکارڈنگ شواہداورگواہ بھی موجودہیں ،سابق برطانوی سفارتکارکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 اپریل 2016 10:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)سابق برطانوی سفارتکارشہریارخان نیازی نے کہاہے کہ متحدہ کے قائدالطاف حسین کا”را“سے معاہدہ ہے اگرغلط ہوں تومجھے عدالت لے جائیں ،الطاف حسین نے برطانوی سفارتکارسے ملاقات میں اعتراف کیاکہ ”را“سے تعلق ہے اس میٹنگ کی ریکارڈنگ شواہداورگواہ بھی موجودہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے اعترافی بیان کاریکارڈاسکاٹ لینڈیارڈکے پاس بھی موجودہے ،متحدہ اورراکے درمیان معاہدہ موجودہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ را کی طرف سے محمدانورکوایک ای میل کی جس میں شکریہ اداکیاگیا۔میڈیااس ای میل کے حوالے سے محمدانورسے ضرورپوچھے۔رحمان ملک میرے خلاف جہاں چاہیں قانونی کارروائی کریں اس کاسامناکرنے کوتیارہوں میں انتظارکروں گا۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین برطانوی سفارتی حکام سے ملاقات کااعتراف کریں جس میں انہوں نے راسے تعلق کااعتراف کیا،اگرالطاف حسین نے قوم سے معافی نہ مانگی تو7دن بعدتمام ثبوت میڈیاکے سامنے رکھ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین مجھے بھی جھوٹاکہنے پرمعافی مانگیں جھوٹاکہنے پرالطاف حسین کے خلاف برطانیہ کی کسی عدالت میں کیس بھی کرسکتاہوں