حج پالیسی کی منظوری،بنک آج سے درخواستیں وصول کرینگے،سرکاری سکیم کے تحت ملک کے شمال میں رہنے والوں سے 264851 جبکہ جنوب میں رہنے والوں سے 255851 روپے لئے جائیں گے،منی میں حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے ائیرکولر ، ائیرپورٹ پر کھانا اور ٹرانسپورٹ کیلئے مذید 6090روپے وصول کئے جائیں گے،زرائع

بدھ 13 اپریل 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان نے حج پالیسی 2016کی منظوری دیدی ہے ،سرکاری سکیم کے تحت ملک کے شمال میں رہنے والوں سے 264851 روپے جبکہ جنوب میں رہنے والوں سے 2لاکھ 55ہزار 851روپے لئے جائیں گے ،آج سے وزارت مذہبی امور کے ساتھ حج اپریشن میں شریک بنک حج درخواستوں کی باقاعدہ وصولی کا آغاز کریں گے ،عازمین حج کو منیٰ میں ائیرکولر کی فراہمی ائیرپورٹ پر کھانا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے حج پالیسی 2016کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد حج انتظامات کا باقاعدہ اغاز کر دیا جائے گاذرائع کے مطابق وزارت نے امسال حج کے اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کی سفارشات تیار کرکے حکومت کو بھجوائی تھی جس کے تحت پاکستان کے شمال میں رہنے والے افراد سے 264851روپے جبکہ جنوب میں رہنے والوں سے 2لاکھ 55ہزار 851روپے لئے جائیں گے ذرائع کے مطابق منی میں حجاج کرام کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے ائیرکولر کی فراہمی ائیرپورٹ پر کھانا اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کیلئے حجاج کرام سے مذید 6090روپے وصول کئے جائیں گے اور اضافی سہولیات میں منی میں گرمی کے پیش نظر ائیر کولر کی فراہمی کی مد میں4350روپے مکہ اور مدینی کے ائیرپورٹس پر پاکستان حجاج کو کھانے کی فراہمی کی مد میں 290روپے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی رہائش گاہوں سے سامان لے جانے کی مد میں 870روپے اور جدہ ائیرپورٹس سے مکہ مکرمہ تک نئے ماڈل کے بسوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی مد میں 580روپے وصول کرنے کئے جائیں گے سرکاری سکیم کے تحت امسال 60فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 40فیصد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ذرائع کے مطابق وزار ت مذہبی امور کے 5فیصد ہارڈ شپ حج کوٹے کو بھی دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے تاہم سرکاری سکیم کے تحت حج پالیسی کا اعلان سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :