پانامہ لیکس معاملے پر حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان خفیہ رابطوں کا انکشاف ،اسحاق ڈار کی رحمن ملک سے ملاقات، پانامہ لیکس کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال

بدھ 13 اپریل 2016 09:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان خفیہ رابطے ہوئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیپلزپارٹی کے راہنما رحمن ملک سے ملاقات کی ہے جو 20 منٹ تک جاری رہی ہے ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے بعد وزیر خزانہ پیپلزپارٹی کا اہم پیغام لے کر لاہور چلے گئے ہیں ۔