اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں امن و استحکام، خوشحالی آئیگی،آرمی چیف،”را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث اور راہداری منصوبے کیخلاف ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مشکل دور سے گزرنا پڑا،آپریشن ضرب عضب ایک نظریہ اور سوچ کا نام ہے اسکا مقصد دہشت گردی ، انتہا پسندی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑنا ہے،سیمینار سے خطاب

بدھ 13 اپریل 2016 09:49

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی ”را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث اور راہداری منصوبے کے خلاف ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے میں امن و استحکام آئے گا اور خوشحالی آئے گی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکل دور سے گزرنا پڑا جنگ آخری مراحل میں ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی بڑی مثال ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا اور خطے میں امن و استحکام آئے گا اور خوشحالی ہو گی انہوں نے کہ اکہ اپنی زندگی کا بڑا حصہ گوادر میں گزارا ہے گوادر میں کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکل دور سے گزرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور سوچ کا نام ہے اس نظریئے کے مقصد دہشت گردی ، انتہا پسندی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں سے آگاہ ہے اور دنیا ہماری کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے عالمی برادری دہشت گردوں کے بیرونی معاونت کاروں ، مددگاروں کو روکنے میں مدد کرے انہوں نے کہا کہ ” را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے اور دشمن کی انٹیل جنس ایجنسیاں راہداری منصوبے کے خلاف کام کر رہی ہیں انہو نے کہا کہ فاٹا میں آپریشن حتمی مراحل میں ہے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گڑ بڑ کی اجازت نہیں دیں گے گوادر سے چین کے لئے کارگو اسی سال روانہ ہوں گے اور چین کا مال دنیا تک جائے گا ۔