اذلان شاہ ہاکی: قومی ٹیم آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی

منگل 12 اپریل 2016 09:28

ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج منگل کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراوٴ ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹین میچوں میں تین اور بھارت نے اتنے ہی میچز میں چھ پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ایپو ملائیشیا میں جاری پچیس ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس ٹیم نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہارگیا۔قومی ٹیم نے تین میچوں میں تین پوائنٹس حاصل کئے۔ پاکستانی فارورڈ ارسلان قادر چارگول کرچکے ہیں۔ بھارت پر فتح کی صورت میں پاکستان ٹاپ فور میں جگہ بناسکتاہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس کے اگلے میچز جاپان اور ملائیشیا کی نسبتاً کمزور ٹیموں سے ہیں۔

بھارت نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کو شکست دی۔ جبکہ آسٹریلیا نے اسے بڑے مارجن سے ہرایا۔ بھارت نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تین میچوں میں نو پوائنٹس لیکر ٹاپ پر ہے۔ نیوزی لینڈنے چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس لئے ہیں۔ملائیشیا کے تین اور کینیڈا کے چار میچز میں چار پوائنٹس ہیں۔جاپان نے چار میچوں میں کوئی پوائنٹ نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :