میری ذاتی زندگی پرپیپلزپارٹی نے کبھی حملہ نہیں کیا،ہمیشہ ذاتی زندگی پرن لیگ نے حملے کئے ،عمران خان،آئندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،24اپریل کوہم اپنایوم تاسیس منائیں گے ا س روز اگلالائحہ عمل بتاوٴں گا،پانامہ لیکس معاملے پرہرسطح پرجاوٴں گا،معاملے پرمٹی نہیں ڈال سکتے ،جماعت کوتیارکررہاہوں پوری توجہ رائے ونڈمارچ پرہے،پاکستان میں کرکٹ کوماجدخان اوراحسان مانی ٹھیک کرسکتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میری ذاتی زندگی پرپیپلزپارٹی نے کبھی حملہ نہیں کیا،ہمیشہ ذاتی زندگی پرن لیگ نے حملے کئے ،جمائماکے بھائی کوسیاست میں آنے کیلئے آمادہ کیا،پاکستان میں کرکٹ کوماجدخان اوراحسان مانی ٹھیک کرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے اندازہ ہے نہیں کہ این اے 245کاامیدوارکیوں بھاگ گیا؟آئندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے ۔

جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتاہے ،تحریک ا نصاف جمہوری جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ24اپریل کوہم اپنایوم تاسیس منائیں گے ،24مارچ کواگلالائحہ عمل بتاوٴں گا۔24کوایف نائن پارک میں ہرصورت جلسہ کریں گے ،چوہدری نثارکوجلسے کی اجازت دے دینی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ جمائمامیرے بچوں کی اچھی تربیت کررہی ہے ،بچوں کووالدہ سے کیسے الگ کیاجاسکتاہے اللہ سے دعاکرتاہوں کہ میرے بچے واپس آجائیں۔

انہوں نے کہاکہ آف شورکمپنیاں بنانے پراصل مشہورملکی سربراہان کے آف شورکمپنیاں بنانے پرہے ۔آئس لینڈاوریوکرائن کے وزرائے اعظم الزامات پرہی مستعفی ہوتے ہیں ،برطانوی وزیراعظم کے خلاف بھی مطاہرے ہورہے ہیں ،برطانیہ میں کوئی سیاستدان وزیراعظم کے دفاع کیلئے نہیں آیا،پاکستان میں ن لیگ والے نوازشریف کے دفاع کیلئے نکلے اورنقصان پہنچاناچاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں ہونے والے دھاندلی کے خلاف ہم نے انصاف کیلئے ہردروازہ کھٹکٹایاانصاف نہ ملنے پرسڑکوں پرنکلے اوردھرنادیا،دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم کیااورپارلیمنٹ میں پھرواپس گئے ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاجائے ،جس میں ماہرین کوبھی شامل کرناچاہئے ،حکومت کوقت دیتے رہے ہیں پانامہ لیکس کے معاملے پرہرسطح پرجاوٴں گا،معاملے پرمٹی نہیں ڈال سکتے ،جماعت کوتیارکررہاہوں پوری توجہ رائے ونڈمارچ پرہے