لیڈی بیگ کی موجودگی پر سندھ اسمبلی میں خوفزدہ صورتحال پیداہوگئی،سپیکر کے حکم پر عملہ نے چیک کرکے کلیئرکیا

منگل 12 اپریل 2016 09:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء)سندھ اسمبلی کے ایوان میں پیرکے روزاس وقت خوفزدہ صورتحال پیداہوگئی جب ایک لیڈی بیگ ایک سیٹ پر دیکھا گیا اسپیکر نے عملہ کو حکم دیاکہ اس بیگ کو چیک کیا جا ئے اس میں بم تو نہیں ہے عملہ نے چیک کرکے کلیئرکیا اوربیگ اسپیکر کے حوالے کردیابعدازاں وزیر اعلیٰ کی مشیرشرمیلافاروقی ایوان میں آئیں تووہ معمہ حل ہوگیاان کے ملازم نے بیگ ان کے آمد سے قبل رکھ دیاتھا اسپیکر نے یہ بیگ ان کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :