راجن پور پولیس کی کارروائی، چھوٹو گینگ کا مددگار علی گل بازگیر بھائی سمیت مارا گیا،علی گل بازگیر، بھائی او رساتھیوں سمیت کچے میں جاری آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کی مدد کی کوشش کر رہا تھا،اطلاع ملنے پر سپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم نے ملزموں کی کمین گاہ کا محاصرہ کر لیا او رفائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا،علی گل باز گیر جنوبی پنجاب اور دیگر صوبوں میں اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی ، قتل ، پولیس مقابلے اور دیگر درجنوں جرائم میں ملوث تھا

منگل 12 اپریل 2016 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) راجن پور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ کریمنل گینگ کا گروپ کا رنگ لیڈر علی گل بازگیر اپنے بھائی سمیت مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہوگئے-تفصیلات کے مطابق علی گل بازگیر اوراس کا بھائی پندی کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کی مدد کی کوشش کر رہے تھے اطلاع ملنے پر ڈی پی او راجن پور نے سپیشل کمانڈوز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔

اس ٹیم نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس سٹیشن ہرندکی حدود میں محاصرہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے باہمی تبادلے کے نتیجے میں علی گل باز گیر اور اس کا بھائی پندی موقعہ پر ہلاک جبکہ تین ساتھی زخمی ہوگئے -بدنام زمانہ علی گل بازگیر چھوٹو گینگ کے رکن غلام رسول سے جرائم کی ٹریننگ لیتا رہاہے اور اسحاق چھنگوانی او رخالد کاجلانی گینگ کا رکن بھی رہا- 2013ء میں علی گل باز گیر ، غلام رسول، چھوٹو ، اسحاق چھنگوانی اور خالد کاجلانی نے مشترکہ طو رپر ڈی جی خان کے ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول سمیت درجنوں افراد کو اغوا کر کے کروڑوں روپے تاوان حاصل کیا -یہ امر قابل ذکرہے کہ کچے کے علاقے میں کریمنل گینگ کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے او راس سلسلے میں مز ید گرفتاریا ں متوقع ہیں- گینگ اغوا برائے تاوان‘ ڈکیتی‘ قتل‘ پولیس مقابلے اور دیگر درجنوں سنگین جرائم میں ملوث تھا اور دوسرے صوبوں میں بھی کئی سنگین وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور ان کے خلاف 19مقدمات درج ہیں اور حکومت پنجاب نے ان کے سروں کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :