علماء کرام روایتی تقریروں کو چھوڑ کر قرآن کا درس د یں،مفتی منیب الرحمان، مصر عراق سمیت دیگر ممالک میں کلین شیو کوئی مفتی اعظم بن سکتا ہے مگر پاکستان میں کلین شیو ایک چھوٹی سی مسجد کا امام بھی نہیں بن سکتا ،صحافیوں سے گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 09:24

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ علماء کے اسلام آباد دھرنے میں وفاقی وزراء نے جو وعدے کیے ہیں انھیں پور ا کرنا چائیے ملک بھر میں توہین رسالت کی جرم میں سزا پانے والے سزائے موت کے مجرموں کو جلد سزا موت دی جائے پاکستان میں دین حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے مصر عراق سمیت دیگر ممالک میں کلین شیو کوئی مفتی اعظم بن سکتا ہے مگر پاکستان میں کلین شیو ایک چھوٹی سی مسجد کا امام بھی نہیں بن سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ آج کل کا نوجوان انٹر نیٹ ٹی وی موبائل جیسی شیطان آفت میں گھرا ہوا ہے ان حالات میں نوجوانوں کو اسلام اور دین کی طرف راغب کرنا ہو گا جس طرح کسی جرنل کا بیٹا جرنل نہیں بن سکتا اسی طرح سے کسی پیر کا بیٹا پیر نہیں بن سکتا ہے انھوں نے کہاکہ ہماری حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور اعتزاز احسن کو دعائے قل نہیں آتی ہے اس کا مطلب ہے کہ انھوں نے کبھی نماز بھی نہیں پڑھی ہوگی انھوں نے کہا موجودہ حالات میں علماء کرام پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ روائیتی تقریروں کو چھوڑ کر قرآن کا درس دینا چائیے انھوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی فیصل صالح حیات یوسف رضا گیلانی جسے لوگ پھگڑیاں پہنا کر جنت کو بھیجتے ہیں یہ سلسلہ ختم ہو نا چاییے مسلمانوں کی سرزمین پر آگ کے گولے برس رہے ہیں دین اور اسلام سے دوری کی وجہ سے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ میں امریکا میں گیا تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان میں غربت جہالت افلاس کی وجہ سے لوگ رقم لے کر جہادی بن رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ممتاز قادی کی شہادت کے بعد پریس کانفرس میں ممتاز قادری کو مرحوم کہا توآج تک پیغامات مل رہے ہیں کہ ان کومرحوم کیوں کہا گیا انھوں نے کہا کہ ناچ گانوں دیگر محفلوں میں نوٹ نچھاور کرنے سے بہتر ہے کہ رقم دینی مدارس کے لیے وقف کر دی جائے تاکہ مدارس سے عالم مفتی تیار کر نکلیں اور اسلام دین کی خدمت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :