لیبیا میں کرنل قذافی کو ہٹانے کے بعد کی صورتحال کی پیش بندی نہ کرنا بدترین غلطی تھی، باراک اوباما

منگل 12 اپریل 2016 10:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ لیبیا میں کرنل قذافی کو ہٹانے کے بعد کی صورتحال کی پیش بندی نہ کرنا ان کے عہدہ صدارت کی سب سے بدترین غلطی تھی۔

(جاری ہے)

صدر اوباما امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ لیبیا کے معاملات پر مناسب منصوبہ بندی نہ کرنے کے باعث وہاں افراتفری پھیل گئی، متحارب دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہو گئی اور دو متوازی پارلیمان اور حکومتیں قائم کر لی گئیں تاہم انہوں نے لیبیا میں مداخلت کو صحیح اقدام قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :