وقار یونس کی قومی ٹیم کی خراب کارکردگی بارے مکمل رپورٹ منظرِعام پرآگئی،آفریدی کیساتھ ساتھ شکست کاملبہ ہارون رشید کربھی گرادیا،احمدشہزاداورعمراکمل کو ٹیم سے باہررکھنے کی تجویز

پیر 11 اپریل 2016 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی قومی ٹیم کی ایشیاء کپ اور عالمی ٹی ٹوئٹنٹی کپ میں خراب کارکردگی کے حوالے سے مکمل رپورٹ منظرِعام پرآگئی، کپتان شاہدآفریدی کے ساتھ ہارون رشید کو بھی موردِ الزام ٹھہرادیا۔ وقاریونس نے آفریدی کیساتھ ساتھ شکست کاملبہ ہارون رشید کربھی گرادیا، سابق کوچ کے مطابق ٹیم کی سلیکشن میں ہارون رشیدمن مانیاں کیاکرتے تھے۔

وقاریونس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہیکہ ہارون رشیدکوسلیکشن کی الف ب بھی نہیں معلوم، مستقبل کو نظراندازکرکے ٹیم بنائی جاتی تھی۔ میری مخالفت کے باوجود انتالیس سالہ رفعت اللہ مہمندکوشامل کیا۔وقاریونس نے کہاسلمان بٹ کی واپسی کی تجویزدی لیکن آفریدی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔

(جاری ہے)

وہ خرم منظور اوراحمدشہزادسے بہتر چوائس تھے۔ وقاریونس نے کہامستقبل کوسامنے ر کھ کریونس خان کوون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی مخالف کی لیکن ہارون رشیدنے دباوٴ میںآ کر سلیکٹ کیا۔

وقاریونس نے ا حمدشہزاداورعمراکمل کو ٹیم سے باہررکھنے کی تجویزبھی دی۔ایشیاکپ سے ڈراپ احمدشہزادکوورلڈٹی ٹوئنٹی میں بلانیکی مخالفت کی۔عمراکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بعد بھی ٹیم کے مستقل رکن رہے۔ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتاکیے بغیرعمراکمل کو اینڈریو سائمنڈز اورکیون پیٹرسن کی طرح مثالی سزادینی چاہے تھی۔

متعلقہ عنوان :