خیبرپی کے حکومت کا ہائیڈل منافع سے بجلی کے 18 ارب کے واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ،صوبہ نے بجلی کی کمپنیوں کے 21 بلین روپے واجبات ادا کرنے ہیں

پیر 11 اپریل 2016 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) خیبرپی کے حکومت نے ہائیڈل منافع سے بجلی کے 18 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کے پی کے نے بجلی کی کمپنیوں کے 21 بجلین روپے واجبات ادا کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کی حکومت نے وفاقی حکومت سے ہائیڈل منافع کی مد میں 46 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو کہ سی سی آئی کی منظوری کے بعد وفاق نے بھی معاملے کو حل کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی تھی اس مقصد کیلئے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی قرار داد پیش کی تھی تاکہ سالانہ چھ ارب سے 18 ارب روپے کے پی کے کو ادا کئے جاسکیں واصح رہے کہ اس وقت کی کمپنیوں کے واجبات کے حوالے سے سندھ سب سے پہلے نمبر پر ہے اور اس نے کمپنیوں کے تقریباً 73 بلین روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پنجاب نے پانچ بلین روپے اور بلوچستان نے 4,5 بلین روپے جمع کروانے ہیں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پاور سیکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے اور ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبوں پر دباؤ دیا جارہا ہے کہ وہ بجلی کی ادائیگیاں بروقت کریں تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ساتھ ساتھ گردشی قرضہ میں بھی کمی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :