دبئی کا برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان، عمارت کی تعمیر میں تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی،شہر کو 2020 سے قبل اس عمارت کا تحفہ دیں گئے، عمارت کی حتمی اونچائی اس کی تکمیل کے بعد ہی بتائی جائے گی،عمارت میں 18 سے 20 منزلوں میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہوں گے،عمار کے چیئرمین محمد الابار کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 11 اپریل 2016 10:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) دبئی نے دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق'عمار' کے چیئرمین محمد الابار نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمارت کی تعمیر میں تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ بر خلیفہ سے تھوڑی اونچی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو 2020 سے قبل اس عمارت کو بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ عمارت کی حتمی اونچائی اس کی تکمیل کے بعد ہی بتائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہسپانوی اور سوئس آرکیٹیکٹس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی عمارت میں مشاہدے کے لیے کچھ ڈیکس مخصوص کیے جائیں گے جبکہ اس میں 18 سے 20 ایس منزلیں ہوں گی جہاں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہوں گے۔برج خلیفہ 2700 فٹ بلند عمارت ہے جسے تعمیر کرنیمیں 1.5 ارب روپے لاگت آئی تھی۔ اسے عوام کے لیے جنوری 2010 میں کھولا گیا تھا۔الابار نے اپنی تعمیر کی جانے والی عمارت کے بارے میں کہا کہ لوگ اپنی جائیداد خریدنے سے قبل چاہیں گے کہ وہاں سے وہ اس نئی عمارت کا منظر دیکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ عمارت مینار نما ہوگی جسے کیبلز کا سہارا بھی حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ سعودی عرب بھی جدہ میں ایک عمارت تعمیر کررہا ہے جو برج خلیفہ سے بلند ہوگی۔

متعلقہ عنوان :