لندن میں تحریک انصاف کا حسین نواز ،مسلم لیگ (ن)کاجمائمہ خان کے گھر کے سامنے مظاہرے کا اعلان

پیر 11 اپریل 2016 09:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء)برطانیہ میں بھی تحریک انصاف اورمسلم لیگ( ن ) میں ٹھن گئی۔دنیا نیوز کے مطابق لندن میں تحریک انصاف نے حسین نواز کے گھر کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کارکن جمائمہ خان کے گھر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ ن لیگ کے کارکنوں نے مظاہرے کے لئے درخواست جمع کرادی