عمران خان وہ اکاؤنٹس بتائیں جن سے منی لانڈرنگ ہوئی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میرے پرانے دوست ہیں ،مجھے دوستی کی بناء پر ڈپٹی گورنر نہیں بنایا گیا بلکہ میری تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی

پیر 11 اپریل 2016 09:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اکاؤنٹس بتائیں جن سے منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قوم سے کئے گئے خطاب میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میرے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے مجھے اسٹیٹ بینک کے عہدے کے لئے رابطہ کیا تھا تاہم مجھے دوستی کی بناء پر ڈپٹی گورنر نہیں بنایا گیا بلکہ میری تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں اچھا ہوتا کہ وہ عوام کے سامنے ان اکاؤنٹس کا بھی بتاتے جن اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں کہا کہ سعید احمد کو کرپشن میں مدد کے صلے میں ڈپٹی گورنر بنایا گیا۔