ننھی صالحہ نے امریکا میں تائیکوانڈو مقابلہ جیتنے کے بعد اولمپکس کو منزل بنا لیا، امریکی شہر نیو جرسی میں پاکستان کی ننھی صالحہ نے تائیکوانڈو مقابلے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا ، والدین کا سر فخر سے بلندکردیا

اتوار 10 اپریل 2016 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)ہم کسی سے کم نہیں۔ کسی میں اتنا دم نہیں۔ پاکستان کی ننھی صالحہ نے امریکا میں تائیکوانڈو کامقابلہ جیت کر جہاں ملک کا نام روشن کیا وہیں والدین کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیو جرسی میں پاکستان کی ننھی صالحہ نے تائیکوانڈو مقابلے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا اور اب صالحہ کی اگلی منزل ہے اولمپکس تک رسائی۔صالحہ کو تائیکوانڈوکی تربیت ان کے والد نے دی جو خود بھی تائیکوانڈو ماسٹرہیں۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنی بیٹی سمیت دیگر بچوں کو بھی تائیکوانڈوکی ٹریننگ دیتے ہیں۔ صالحہ کی طرح پاکستانی بچیوں کو بھی ٹریننگ فراہم کی جائے تو وہ بھی ملک کا نام روشن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :