پاک سرزمین پارٹی نے پنجاب میں جھنڈے گاڑنے کیلئے جگہ کا انتخاب کر لیا

اتوار 10 اپریل 2016 10:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)مصطفی کمال کی سیاسی جماعت پاک سر زمین کے پنجاب میں جھنڈے گاڑنے کے لئے لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک پارٹی کے صوبائی دفتر کے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پنجاب کی صوبائی اور ضلعی قیادت بڑی تعداد میں اپنی جماعت کو خیر باد کہہ چکی ہے اور ایم کیو ایم پنجاب کو خیر باد کہنے والے عہدیداران مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں ان کی لاہور ا?مد کے موقع پر شمولیت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیرکن مبین الدین قاضی سمیت پنجاب کی قیادت نے اپنے استعفے اسٹامپ پیپرپر لکھ کر نائن زیرو بھجوا دئیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کراچی کے جلسے کے فوری بعد اسی ماہ کے ا?خر میں لاہور کا دورہ کریں گے۔مصطفی کمال کے دورہ سے قبل پنجاب کے صوبائی دفتر کے لئے لاہور میں ائیرپورٹ کے قریب جگی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علامہ اقبال روڈ،گلشن راوی،،جیل روڈ اور جوہر ٹاون کے علاقوں میں لاہور کے ضلعی دفتر کے علاوہ رابطہ دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :