صوبائی وزیرریونیومخدوم جمیل الزما ن کی نا راضگی پرپارٹی کی خاموشی اختیار ،مخدوم جمیل الزماں نے اپنارویہ نرم کردیا

اتوار 10 اپریل 2016 10:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) سروری جماعت کے روحانی پیشوااورسندھ کے وزیرریونیومخدوم جمیل الزمان کی ناراضگی پرپارٹی نے خاموشی اختیار کرلی ہے جس کے بعد اب مخدوم جمیل الزماں نے اپنارویہ نرم کردیا ہے مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد مخدوم جمیل الزماں نے متعددبار سروری جماعت کااجلاس بلایااورحکومت سندھ نے ناراضگی کااظہارکیا،انہوں نے حروں کے روحانی پیشواپیرپگاراسے بھی ملاقاتیں کیں اس پروزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے ان سے دومرتبہ رابطہ کیا مگرمعاملات نہ طے ہوسکے ذرائع نے بتایا کہ مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے صرف بلاول بھٹوزرداری سے بات کرنے کے اعلان کے بعد پارٹی قیادت نے نہ توکوئی ردعمل دیااورنہ ہی مخدوم جمیل سے رابطہ کیا،جس کے بعد ہفتہ کے روزاچانک سروری جماعت اورمخدوم ہاؤس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ سروری جماعت اورمخدوم ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں،مخدوم جمیل الزماں کی کسی سے بھی کوئی ناراضگی نہیں ہے اس ضمن میں تمام شائع ہونے والی خبریں غلط ہیں،ترجمان کے مطابق مخدوم خاندان نے پاکستان اورپی پی کے لیے قربانیاں دی ہیں