سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے،،پروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ،ملک کے اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے، داخلہ مہم کے ذریعے آدھے بچوں کو بھی سکول لانے میں کامیاب ہوگئے تو اسکے مثبت اثرات ہزاروں خاندانوں پر پڑیں گے،تربیتی ورکشاپ سے خطاب

اتوار 10 اپریل 2016 10:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ، ملک کے اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جا رہے اور اگر حکومت کی داخلہ مہم کے ذریعے ہم آدھے بچوں کو بھی سکول لانے میں کامیاب ہوگئے تو اس کے مثبت اثرات ہزاروں خاندانوں پر پڑیں گے لہٰذا بچوں کی سکول انرول منٹ میں اضافہ کی حکومتی کوششوں میں یونیورسٹی طلبہ اور سٹاف کی شمولیت خوشگوار نتائج کی حامل ہوگی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام قومی مہم برائے پرائمری انرول منٹ کے سلسلہ میں یونیورسٹی طلبہ و سٹاف رضاکاروں کو نچلی سطح پر بچوں کی سکول انرول منٹ میں اضافہ کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے یونیورسٹی طلبہ پر زور دیا کہ پانچ سے نو برس کے بچوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ان کے خاندان خصوصاً ماں باپ کو بچوں کی تعلیمی ذمہ داریوں سے ضرور آگاہ کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے پر راضی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی سکول انرول منٹ میں اضافہ کیلئے رواں ماہ کے دوران وزیراعظم سے لیکر وزرائے اعلیٰ ‘ وفاقی و صوبائی وزراء‘ اراکین پارلیمنٹ اور ریاستی مشینری میں شامل تمام ادارے اور افراد عملی طور پر شریک ہیں اور وہ اُمید رکھتے ہیں کہ اس کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج نکلیں گے۔تربیتی ورکشاپ سے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگری ایکسٹینشن و رورل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر تنویر علی ‘سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں ‘رابعہ فریدی اور سعید فیروزنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :