ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ، 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، 3 وزراء اور 3 ڈاکٹروں پر مشتمل وفد شامل ہوگا

اتوار 10 اپریل 2016 10:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اس سے متعلق 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں 3 وزراء اور 3 ڈاکٹروں پر مشتمل وفد شامل ہوگا ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرحفیظ مندوخیل ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حیات ساسولی اور ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر نے ”خبر رساں ادارے“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء سرفراز بگٹی ‘ عبدالرحیم زیارتوال ‘ رحمت صالح بلوچ اراکین اسمبلی سید لیاقت آغا ‘ نصراللہ زیرے ‘ ڈاکٹر شمع اسحاق اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر عمر بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات کئے اور مذاکرات میں عارضی طورپر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور اس سے متعلق 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ‘ وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال ‘ وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور ڈاکٹروں کی جانب سے سیکرٹری صحت ڈاکٹر عمر بلوچ ‘ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی صدر حفیظ مندوخیل اور ڈاکٹر حیات ساسولی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی 20 اپریل تک میڈیا کے سامنے رپورٹ لائے گی اگر 20 اپریل کے بعد مسائل حل نہ ہوئے تو 21 اپریل سے ڈاکٹر دوبارہ ہڑتال پر جائیں اور 25 اپریل کو پولیو مہم سے بھی بائیکاٹ کیا جائے اور کمیٹی 20 اپریل تک غیرجانبدارانہ انکوائری اور تحقیقات بھی کرائے گی ۔

متعلقہ عنوان :