ایران کا میزائل پروگرام سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان،جنرل مسعود جزائری نے جان کیری کا بیان مسترد کردیا

اتوار 10 اپریل 2016 11:16

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء )ایران نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے تہران کے میزائل پروگرام کو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ایران نے جان کیری کے اس موقف کے جواب میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ تہران اپنے میزائل پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

کی ہے غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے اسسٹنٹ چیف بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے ایک بیان میں کہا کہ جان کیری ایران کے میزائل پروگرام کے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں مگر ان کے مطالبے پر ایران اپنا میزائل پروگرام بند نہیں کرے گا۔جنرل جزائری کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام سرخ لکیر ہے اور اس پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے بار بار اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ تہران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کا عالمی دباوٴ قبول نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران گذشتہ روز عرب رہ نماوٴں سے ملاقاتوں میں کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے میزائل پروگرام کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔جان کیری کے اس بیان کے رد عمل میں ایرانی فوجی عہدیدار جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے، انہوں نے حکومت سیمطالبہ کیا کہ وہ جان کیری کے بیانات کے جواب میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے میزائل پروگرام کا بھرپور دفاع کرے۔

متعلقہ عنوان :