نواز شریف بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں،ورلڈ بنک کی ویب سائیٹ کا دعویٰ،ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائیٹ سولن ایسٹ ریکوری کو اقوام متحدہ کا ادارہ ڈرگ اینڈ کرائم چلا رہا ہے جو چوریشدہ پیسہ ریکور کرنے کا کام کرتی ہے،نواز شریف کی کمپنیوں میں ایک کا نام شمروک اور دوسری چین ڈرون جرسی ہے، تحقیقات کے مطابق دو ارب روپے کی شریف خاندان میں ٹرانزیکشن ہوئی،ویب سائیٹ

اتوار 10 اپریل 2016 11:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) ورلڈ بنک کی ویب سائیٹ پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ہیں۔ حسین نواز نے اپنے والد نوازشریف کو 19لاکھ ڈالر بھی منتقل کئے۔ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ سولن ایسٹ ریکوری پر نواز شریف کی دو آف شور کمپنیوں مالک دکھایا گیا ہے اس ویب سائٹ پر 12 کمپنیاں موجود ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائیٹ سولن ایسٹ ریکوری کو اقوام متحدہ کا ادارہ ڈرگ اینڈ کرائم چلا رہا ہے یہ ویب سائٹ پر پوری دنیا سے چوری کیا ہوا پیسہ ریکور کرنے کیلئے کام کرتی ہے اس ویب سائٹ پر دو کمپنیوں کے مالک نواز شریف کو دکھایا گیا ہے جن میں ایک کا نام شمروک ہے اور دوسری چینڈرون جرسی ہے۔

(جاری ہے)

بارہ آف شور کمپنیوں کے ساتھ کچھ اکاؤنٹس بھی منسلک ہیں ۔

ویب سائیٹ کے مطابق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دو ارب پاکستانی روپے کی شریف خاندان میں ٹرانزیکشن ہوئی جن میں 3 لاکھ 13ہزار پاؤنڈ ایک دفعہ ٹرانسفر ہوئے سترہ لاکھ کومبر گروپ کی طرف سے حسن نواز کو منتقل ہوئے بروشر بینک کے ذریعے کومبر گروپ کو دیئے گئے،، نجی ٹی وی کے مطابق 2013ء میں حسین نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کو 19لاکھ 14ہزار ڈالر ٹرانسفر کئے ہیں اس کے علاوہ چالیس ہزار یورو بھی منتقل کئے 2014ء میں حسین نواز جو آف شور کمپنی چلاتے ہیں انیس لاکھ بائیس ہزار ڈالر اپنے والد کو منتقل کئے تھے