ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت اجلاس ،کراچی میں جاری آپریشن کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،پولیس اوررینجرزکے شہداکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش

اتوار 10 اپریل 2016 10:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس منعقدہوا،جس میں کراچی پولیس چیف،سیکٹرکمانڈرز و دیگرحکام نے شرکت کی،ترجمان رینجرزکے مطابق اجلاس میں پولیس اوررینجرزکے شہداکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیااور کراچی میں جاری آپریشن کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،ترجمان کے مطابق اجلاس نے اس عزم کااعادہ کیاکہ بدامنی میں ملوث عناصر کوجلدگرفتارکرلیاجائیگا،اجلاس میں پولیس اوررینجرزپرحملوں میں ملوث عناصرکے خلاف بھرپورکارروائی کافیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :