ڈپٹی سپیکر کی اسمبلی میں زیر تعمیر مسجد کیلئے ”ایوان “میں چندہ کی اپیل

ہفتہ 9 اپریل 2016 09:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی نئی زیر تعمیر عمارت سے ملحقہ مسجد کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار علی گورچانی نے وقفہ سوالات کے بعد پوائنٹ آف آرڈر سے پہلے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی کو بتایا کہ اسمبلی میں زیر تعمیر مسجد کی چھت بھی مکمل ہو چکی ہے اور ماشاء اللہ بہت خوبصورت مسجد تعمیر ہو رہی ہے تاہم مسجد کا کچھ کام باقی ہے جس کیلئے آپ حضر ات سے چندہ کی ا پیل ہے یادرہے کہ سردار شیر علی گورچانی مسجد کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں

متعلقہ عنوان :