پاک سر زمین پارٹی رجسٹریشن معاملہ، الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کی درخواست پر اعترا ضا ت لگا دیئے، درخواست میں پارٹی آئین اور منشور اور اثاثہ جات واضع نہیں ،الیکشن کمیشن

ہفتہ 9 اپریل 2016 09:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) مصطفی ٰ کمال نے پاک سر زمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کر دی جس میں پارٹی چیئرمین کا نام ”مصطفیٰ کمال “لکھا گیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے اسے نامکمل قرار دیدیا ، مصطفیٰ کمال نے پاک سر زمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کر دی ہے جس میں پارٹی چیئرمین کیلئے ان کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پاک سر زمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست بھجوائی ہے تاہم پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست نامکمل ہے کیونکہ درخواست میں نہ تو پارٹی آئین ہے اور نہ ہی منشور واضع کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ درخواست میں پارٹی کے آمدنی کا ذریعہ ”چندہ“بتایا گیا ہے جبکہ پارٹی کے اثاثہ جات بھی نہیں بتائے گئے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل، انتخاب سے متعلق کوئی معلومات درج نہیں ہیں تاہم مصطفیٰ کمال کو تحریری طور پر آگاہ رکر دیا گیا ہے کہ وہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے تحت پارٹی انوسٹمنٹ کی درخواست دیں اور پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دیں