وزارت پانی و بجلی کی نااہلی ‘تھرمل پاورز نہ چلانے پر لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا انکشاف ، شہری علاقوں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام عذاب میں مبتلاء، کاروبار زندگی ٹھپ

ہفتہ 9 اپریل 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) وزارت پانی و بجلی کی نااہلی ‘ تھرمل پاور بند ہونے کے باعث شہری علاقوں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی نااہلی کے باعث عوام کولوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے کاروبار زندگی ٹھپ ‘ عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ ملک میں موجود تھرمل پاورز نہ چلانے پر لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا انکشاف ہو اہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود حکومت پاکستان تھرمل پاورز کے اخراجات اٹھانے سے قاصر دکھائی دیتی ہے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے سپلائی کار کمپنیوں کو ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے ھرمل پاور بند کردیئے گئے ہین اور اس کی اہم وجہ بجلی کی مہنگی پیداوار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ادائیگیوں کی بجائے تھرمل پاور بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قومی خزانہ پر بوجھ کم کرکے لوڈ شیڈنگ کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے حکومتی ذرائع کے مطابق اگر تمام تھرمل پاورز کو چلا دیا جائے تو تیل کی مدد سے بیرونی ادائیگیاں 70 فیصد بڑھ جاتی ہین تاہم پاور پلانٹس کو دانستہ طور پر بند رکھا ہوا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزارت پانی و بجلی کے مطابق وزارت صرورت کی بجلی سے پچیس فیصد کم پیدا کررہی ہے جس کا مقصد مہنگی بجلی سے بچا جاسکے اور جونہی دباؤ بڑھے گا تو ریسورسز استعمال کئے جائیں گے واضح رہے کہ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے نرخوں میں کمی کی ہے لیکن تھرمل پاورز کو بند رکھنے کی منطق ہماری سوچ سے بالاتر ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ہمارے پاس 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا کشن موجود ہے تو پھر اتنے مہنگے پلانٹس چلانے کی کیا ضرورت ہے جب بجلی کی ضروریات بڑھ جائیں گی تو ان پلانٹس کو چلایا جائیگا انہوں نے مذید کہا کہ تھرمل پاور بند نہیں کئے جاتے بس ان کی پروڈکشن کم کر دی جاتی ہے ۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی نے منگل کے روز ایک تقریب میں کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا جلد خاتمہ کردیا جائیگا اور حکومت فل حال سستی بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے تقریب کے بعد صحافی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر نے سارا ملبہ لائن لاسز پر ڈال دیا کہ لائن لاسز کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :