وینزویلا ، بجلی بحران سے چھٹکارا پانے کے لئے حکومت نے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:36

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع وینزویلا کی حکومت نے ملک میں بجلی کے بحران کے باعث جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا میں پانی کے بحران سے پیدا ہونے والے بجلی بحران کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس میدورو نے سرکاری ٹی وی پراعلان کیا کہ بجلی بچانے کے لئے آئندہ 2 ماہ کے لئے جمعہ کے روز بھی سرکاری چھٹی ہوگی اس طرح سرکاری دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو 70 فیصد بجلی فراہم کرنے والے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم میں پانی کم ترین سطح تک پہنچ گے ہے جس کے باعث ملک کو بجلی بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے جمعہ کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔وینزویلین صدر نے حکم دیا کہ سرکاری طور پر چلنے والی انڈسٹریاں 20 فیصد تک بجلی کے استعمال میں کمی لائیں تاہم انہوں نے رہائشی علاقوں میں بجلی کی بندش نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہ

متعلقہ عنوان :