چین‘ مسافر کوچ الٹنے سے پانچ افراد ہلاک سات زخمی

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) چین میں ایک مسافر کوچ الٹنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ جیانگئی میں ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی‘ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :