آئی پی ایل 2016میں دلچسپ موڑ، شائقین تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرینگے

جمعہ 8 اپریل 2016 10:12

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2016میں دلچسپ موڑآ گیا، شائقین تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ شائقین میچز کے دوران فیصلوں سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

گراؤنڈز میں موجود شائقین کو پلے کارڈز دیئے جائینگے جن کے ذریعے وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے کہ کھلاڑی آؤٹ ہے یا نہیں تاہم حتمی فیصلہ تھرڈ امپائر ہی کرے گا۔ خواہ یہ اقدام کامیاب ہو یا نہیں تاہم یہ شائقین کی آئی پی ایل میں مزید توجہ حاصل کرنے کا باعث ضرور بنے گا۔

متعلقہ عنوان :