نجم سیٹھی نے کرکٹ کی بہتری کیلئے عمران خان سے رہنمائی کی درخواست کر دی

جمعہ 8 اپریل 2016 10:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)نجم سیٹھی نے کرکٹ کی بہتری کیلئے عمران خان سے رہنمائی کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پاکستان کرکٹ کیلئے دی گئی خدمات سب قبول کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اگر کرکٹ کے معاملات میں آگے بڑھ کر ان کی رہنمائی کریں تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :