ہرتیک روشن میری قابل اعتراض تصاویر میڈیا اور فلم انڈسٹری میں پھیلا رہاہے:کنگنا ..
تازہ ترین : 1

ہرتیک روشن میری قابل اعتراض تصاویر میڈیا اور فلم انڈسٹری میں پھیلا رہاہے:کنگنا رناوت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ’کائٹس ‘اور ’کرش ٹو ‘کے ان کے ساتھی اداکار ہرتیک روشن میری قابل اعتراض تصاویر میڈیا اور فلم انڈسٹری میں پھیلا رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کے وکیل ممبئی پولیس کمشنر کو معاملے کی تفتیش اور کارروائی کے لئے تحریری درخواست لکھ چکے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہرتیک روشن کو اداکارہ کنگنا کے خلاف کسی بھی پولیس سٹیشن میں مزید شکایتیں جمع کرانے سے روکا جائے۔ مزید برآں سائبر کرائم سیل پہلے ہی ہرتیک روشن کی جانب سے کی گئی ایک شکایت کی تفتیش کر رہا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ کوئی دھوکہ باز اس کا ای میل آئی ڈی استعمال کر رہا ہے۔اس حوالے سے کنگنا رناوت کی شکایت پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنی وکیل کی جانب سے شکایت کی ہے کہ دھوکہ باز کوئی اور نہیں بلکہ ہرتیک خود ہے اور یہی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے پیچھے کارفرما ہے۔

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 10:53:50

اپنی رائے کا اظہار کریں