افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ 55 طالبان ہلاک 16 زخمی
تازہ ترین : 1

افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ 55 طالبان ہلاک 16 زخمی

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 55 طالبان ہلاک جبکہ 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ عذنی‘ پکتیکا اور ننگرہار صوبوں میں افغان سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ کے تعاون سے آپریشن کلین اپ کئے جن کے نتیجے میں 55 طالبان جبکہ 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہالک ہونیوالوں میں چودہ القاعدہ اور 19 داعش کا رکن شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 33 سڑک کنارے نصب بم بھی ناکارہ بنائے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 10:52:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں