پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ،سٹیٹ بینک ،آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات،پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،پاکستان آئی ایم ایف سے حاصل شدہ اقتصادی فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھا کر عوام کو سہولیات فراہم کرے،آئی ایم ایف وفد

جمعہ 8 اپریل 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھا کر عوام کو سہولیات فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی آئی ایم ایف وفد کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسعود احمد کررہے تھے وفد نے پاکستان کی معیشت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ، پاکستان کی معیشت کی بہتری کے اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا جارہا ہے وفد کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت درست سمت میں اور اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں موجودہ دور حکومت میں شرح نمو چھ سے سات فیصد تک حاصل کرنا چاہتی ہے ٹیکس محاصل میں بیس فیصد اضافہ ہوا حکومت نے دس سال کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا گیا قرضوں کی ادائیگی روپے کی قدر مستحکم کرنے اور مالی خسارے کم ہوگیا ہے وفد نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی دیگر ترقی پذیر ممالک سے بہتر ہے