کراچی ،مقامی عدالت نے بیوی کا دانت توڑنے والے شوہرکو 3 سال کی سزا سنادی

جمعرات 7 اپریل 2016 10:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)کراچی کی مقامی عدالت نے بیوی کا دانت توڑنے والے شوہرکو 3 سال کی سزا سنادی ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت نے بیوی پر تشدد اور اس کے دانت توڑنے کا الزام ثابت ہونے پر بدھ کو ملزم پرویز عالم کو تین سال کی سزا سنادی ہے ، ملزم پرویز عالم پر الزام تھا کہ اس نے سال 2015میں کسی بات پر ناراض ہو کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس تشدد کے دوران اس کی بیوی ہاجرہ کا دانت ٹوٹ گیا تھا ، جس پر مدعی ہاجرہ نے پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر پرویز عالم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ،اس دوران ملزم نے ضمانت حاصل کرلی تھی تاہم عدالت کی جانب سے سزا کے حکم پر پولیس نے مجرم پرویز عالم کو تحویل میں لے کر جیل روانہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :