قلات ،سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ، دو کیمپ تباہ ، دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے

جمعرات 7 اپریل 2016 10:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات کے علاقے چوہان آپریشن کے دوران دہشتگردی کے دو کیمپ بھی تباہ کئے شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ، سرنگیں اور راکٹ بھی فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

متعلقہ عنوان :