امر یکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر پابند یا ں لگا نے کی دھمکی دیدی،میکسیکو نے سرحدی دیوار کے لیے رقم نہ دی تو اسکی ترسیلات زر پر پابندی لگوا دیں گے ، بیان

جمعرات 7 اپریل 2016 10:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں مقیم میکسیکو کے شہریوں کے اپنے وطن رقوم بھیجنے پر اس وقت تک پابندی لگا دیں گے جب تک ان کا ملک سرحدی دیوار کے لیے رقم فراہم نہیں کرتا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے میکسیکو آمدن کے ایک بڑے ذریعے سے مرحوم ہو جائے گا جس سے اسے سرحدی دیوار کے لیے پانچ سے دس ارب ڈالر ادا کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔

امریکی صدر براک اوباما نے اس منصوبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریاست وسکونسن میں صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہیتھی۔

(جاری ہے)

ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے متبنہ کیا کہ وہ رقوم کی منتقلی کے قانون کو تبدیل کریں گے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن سے اپنی انتخابی مہم میں تارکین وطن کے موضوع کو مہم کا مرکز بنا رکھا ہے جس میں وہ میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوارکی تعمیر کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل انھوں نے میکسیکو کے غیررجسٹرڈ تارکین وطن کو ’منشیات فروش، مجرم اور ریپ کرنے والے‘ قرار دیا تھا۔اس علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ملک سے تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو نکالنے کے حامی ہیں۔ اس پر کیتھولک مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے قریب دیوار بنوانے کے بیان پر ان کے عیسائی ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔میکسیکو کے مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ برس بیرون ملک مقیم اس کے شہریوں نے تقریباً 24 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجے تھے جو کہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدن سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :