اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد میں ایران کو سنحوئی طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد نہیں کی گئی ، روس ،روس معائدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے گا ، میخائل یولائینوف

جمعرات 7 اپریل 2016 10:41

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) روس نے ایران کو سنحوئی ایس یو تھرٹی لڑاکا طیاروں کی فروخت پر پابندی بارے امریکی دعوؤں کو مسترد کر دیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نان پرولیفریشن اور آرمز کنٹرول ادارے کے سربراہ میخائل یولائینوف نے امریکہ کے اقوا متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے تحت روس کو سنحوئی طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کئے جانے دعوے کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی فروخت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ ہمیں اس کی اجازت ہے اور اس سلسلے میں ہم قرار داد کے سودے کا احترام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے شدہ معائدے کے تحت ایران کو ان طیاروں کی فروخت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :