شمالی کوریا ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے ، جنوبی کوریا

جمعرات 7 اپریل 2016 10:41

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کورای درمیانے فاصلے تک مار کرنے کے حامل میزائلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ شمالی کوریا اپنے روڈونگ میزائل میں مزید جوہری وار ہیڈ نصب کرنے کے مراحل میں ہے عہدیدار نے مزید بتایا کہ شمالی کوریا کا روڈ ونگ میزائل فی الحال دو ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ایک ٹن تک وار ہیڈز لے جا سکتا ہے تاہم اب وہ اس صلاحیت کو بڑھا رہا ہے ۔